علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا،وجہ کیابنی ؟ جانیں

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد میں اپنا قیام طویل کرلیا،وجہ کیابنی ؟ جانیں

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور 4 دن سے وفاق میں قیام پذیر ہیں ، وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ہدایات لینا چاہتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے اہم فیصلے کرتے ہیں ، انہوں نے عمران خان سے ملاقات کیلئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے ۔

ملاقات میں علی امین گنڈاپور عمران خان کو اپنی کارکردگی سے متعلق بھی آگاہ کرینگے ، مختلف پالیسیز پر گائیڈ لائنز لیں گے ، کچھ اہم فیصلوں پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت بھی کرینگے ۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پاس کسی بھی جیل کا دورہ کرنے کا اختیار ہوتا ہے امید ہے جلد علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوجائے گی ۔

Scroll to Top