بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ،پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

بیٹنگ چلی نہ باؤلنگ،پاکستان کو چوتھے ٹی 20 میں بھی شکست ، نیوزی لینڈ نے سیریز جیت لی

پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکت دیکر سیریز اپنے نام کرلی ۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاجو شاہینوں کیلئے کارگر ثابت نہ ہوا ، کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی بائولرز کی خوب درگت بنائی ۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنا ئے ، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔

اسی طرح جمی نیشم اور مچل ہائے 3,3رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ مائیکل بریسو یل 46 اور زاکر ے فاکس 3 رنز بنا کر آئوٹ رہے ،نیوزی لینڈ کے ٹم سائفرٹ نے بائیس گیندوں پر 44، فن ایلن نے 20 گیندوں پر 50 اور مائیکل بریس ویل نے 46 رنز کی اننگ کھیلی ۔

پاکستان کی بیٹنگ اور بائولنگ مکمل فلاپ رہی ، پاکستان کی طرف سے عبد الصمد نے 44 اور عرفان خان نے 26 رنز بنائے ،باقی بیٹر ناکم رہے ۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے 4اورز کرے فولکرز نے تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو کامیابی دلوانے میں اہم کردارا دا کیا۔

Scroll to Top