بجلی نرخوں میں کمی بارے ایک جامع اور موثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیاجارہاہے جس کا اعلان جلد کردیا جائیگا ، وزیراعظم شہبا زشریف
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ، خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے ۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولر آئزیشن پالیسی بارے عوام میں پائے جانیوالے تمام ابہام کو حقائق اور اعداد وشمار کی بنیا د پر دور کرنے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی بارے جامع اور موثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیاجارہاہے ، جس کا اعلان جلد کردیاجائیگا۔
انہوں نے کہاکہ شمسی توانائی بارے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، جیزیشن کمپنیوں کے خاتمے بارے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کی بدولت عوام کو بجلی کی قیمتوں میں مزید ریلیف فراہم کریں گے ۔