ایبٹ آباد میں فائرنگ سے خواجہ سرا قتل، دوسرا شدید زخمی

باجوڑ میں پولیس پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا

باجوڑ کے علاقے زور بنڈی میں پولیس اہلکار کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، کانسٹیبل گوہر موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے اچانک ان پر ریموٹ کنٹرول بم دھما کیا گیا۔ خوش قسمتی سے، وہ حملے میں محفوظ رہے۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعے کا نوٹس لے کر پولیس کو تفتیش شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق  نے کہا ہے کہ واقعے ذمہ داروں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ ، نتیجے میں 4 اہلکار شہید

دھماکے میں بچ جانے والے کانسٹیبل گوہر کے والد گل شاعلی مرحوم عسکریت پسندوں کے بم دھماکے میں شہید ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top