ایوان صدر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعلی تر ین سول اعزازات سے نوازا۔
صدر مملکت کی جانب سے پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو دو ستارہ بصالت ،227کو تمغہ بصالت ،82 کو امتیازی اسناد،185 کو آرمی چیف تعریف کارڈ، 23 کو ہلال امتیاز ملٹری ،112 کو ستارہ امتیاز ملٹری اور 133 کو تمغہ امتیاز ملٹری دیئے گئے۔
ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل محمد عملی شوکت شہید، سپاہی صوبان مجید بلوچ شامل ہیں جبکہ سے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید کو ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر بابر خان شہید، میجر عامر عزیز شہید، میجر رمیض امتیاز ،میجر علی رضا شاہ شہید، کیپٹن جہانگیر شہید، کیپٹن عامر احمد بدر شہید کو تمغہ بسالت کے اعزازات دیئے گئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد شہید، صوبیدار قیصر رحیم، صوبیدار عابداللہ شہید بھی تمغہ بسالت حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان، خیبرپختونخواکی 7 شخصیات کو صدارتی سول اعزازت سے نوازاگیا
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداداری نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدما ت سر انجام دینے والوں کو اعلی تر ین سول اعزازات سے بھی نوازا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بعدازمرگ اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔
ایئر مارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامد مرحوم کو نشان امتیاز ،،سلطان علی اکبر الاناکو مالیاتی شعبے میں گرانقدر خدمات پر نشان خدمت عطا کیا گیا۔