صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعطم شہبازشریف نے پاک افغان سرحد سے فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملکی سرحدوں کی ہمہ وقت حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہےد ، ہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
وزیرِاعظم نے سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک کی دہشت گردوں سے حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، 16 خوارج ہلاک
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کو ناکام بنایا، سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کرنے والے 16 خوارجی دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔