عیدالفطر اور موسم بہار کے موقع پر تعلیمی اداروں میں 31 مارچ سے 4 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم نے عید الفطر اور موسم بہار کے موقع پر سرکاری تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات 31 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی اور نئے تعلیمی سیشن کا آغاز 7 اپریل سے ہوگا۔
حکومت پنجاب نے بھی عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے، پنجاب میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک 3 دن کے لیے بند رہیں گے۔
عید کب ہوگی اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کی سربراہی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب
رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔