ترکیہ کی عدالت نے استنبول کے میئر اکرم امام اوغلو کو مقدمے کی سماعت تک جیل بھیج دیا جس کے حکومت مخالف ملک گیر احتجاجی مظاہروں میں مزید شدت آنے کا امکان ہے۔
استنبول کےمیئرامام اوغلوکوآج ترکیہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے میئر استنبول کو بدعنوانی کےالزامات پرمقدمےکانتیجہ آنے تک جیل بھیجنےکاحکم دے دیا ہے۔
استنبول کے میئر امام اوغلونے سیاسی مخالفین کے الزامات کو بہتان قرار دے دیا، مئیرامام اوغلونےحامیوں سےامید نہ ہارنےکی اپیل کردی انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جھکے گا،اردگان کوشکست دینےکاعہدکیاہے۔
حکمران جماعت نے بدعنوانی کیس میں عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتیں آزادہیں،اپوزیشن پارٹی کوخبردار کردیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد میئر استنبول کے حق میں احتجاجی مظاہروں میں شدت آنے اور صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میئر استنبول کی نظربندی کیخلاف مظاہرے، سیکڑوں افراد گرفتار
میئر استنبول کی نطر بندی کے خلاف گزشتہ چار روز سے ترکیہ کے مخلتف مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلسہ جاری ہے۔
حکومت مخالف ملک گیراحتجاج کے بعد سیکڑوں افرادکوحراست میں لےلیاگیا ہے۔





