آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقارحمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورمراسلہ لکھا ہے جس میں خیبرپختونخوا کوہارڈ ایریا قراردینے کامطالبہ کیاگیا ہے۔
آئی جی پولیس کی جانب مراسلے میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس سرحدی دہشتگردی کے خطرات کاسامنا کررہی ہے، خیبرپختونخوا پولیس زیادہ قربانیاں دے رہی ہے مگرتنخواہیں کم ملتی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں پولیس افسران ،اہلکاروں کوزیادہ مالی مراعات دی جاتی ہیں، کے پی پولیس کی بھی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عیدالفطر پر خصوصی ہدایات جاری کردیں
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تنخواہوں میں واضح فرق پولیس میں بے چینی اورعدم اطمینان پیداکررہا ہے، کے پی پولیس کی بہادری ،دہشتگردوں کے خلاف جنگ اسے بہترین فورس بناتی ہے۔