خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر ریسکیو 1122 اسٹیشنز قائم کرنے کا اقدام

خیبرپختونخوا حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے سیاحتی مقامات پر ریسکیو 1122 اسٹیشنز قائم کرنے کا آغاز کیا ہے۔

 یہ اقدام کائیٹ پراجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے تاکہ سیاحوں کو حادثات یا ہنگامی حالات کی صورت میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

یہ ریسکیو اسٹیشنز خیبرپختونخوا کے مختلف سیاحتی مقامات کے قریب قائم کیے گئے ہیں، جہاں جدید بھاری مشینری اور آلات کے ساتھ ساتھ جدید ایمبولینسز بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ان اسٹیشنز کا مقصد سیاحوں کو کسی بھی غیر متوقع صورتحال میں فوری طبی امداد فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پشاور یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے،ریسکیو 1122

سیاحوں کی حفاظت اور انہیں ایمرجنسی سروسز فراہم کرنے کے لیے یہ ریسکیو 1122 اسٹیشنز 24 گھنٹے فعال رہیں گے اور ان کا عملہ ہنگامی حالات میں فوری طور پر ردعمل دے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور سیاحوں کو سیکیورٹی اور سہولت فراہم کی جائے گی۔

Scroll to Top