کینیڈا کے وزیرِاعظم کا قبل از وقت انتخابات کے انعقاد کا اعلان

کینیڈا کے نومنتخب وزیرِاعظم مارک کارنی نے ملک میں 28 اپریل کو قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔ اتوار کو جاری بیان میں مارک کارنی نے کہا کہ یہ اقدام اپنی حکومت کو مضبوط مینڈیٹ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم نے گورنر جنرل سے درخواست کی ہے کہ پارلیمنٹ کو تحلیل کیا جائے اور انتخابات کا اعلان کیا جائے۔ انتخابات میں کینیڈا کی دو بڑی جماعتیں، لبرل پارٹی اور کنزرویٹو پارٹی، 343 نشستوں پر مقابلہ کریں گی۔

مارک کارنی نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر منصفانہ تجارتی پالیسیوں کی وجہ سے کینیڈا اقتصادی بحران کا شکار ہے۔ انہوں نے متوسط طبقے کے ٹیکس میں کمی کرنے کی تجویز بھی دی۔

یاد رہے کہ مارک کارنی نے 14 مارچ کو کینیڈا کے 24ویں وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا، جس کے ساتھ ہی جسٹن ٹروڈو کے تقریباً 10 سالہ دور اقتدار کا خاتمہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں کینیڈا کی ٹرمپ کو وارننگ: ٹیرف لگانے پر سخت ردعمل کا عندیہ

 ٹروڈو نے جنوری میں مہنگائی اور تجارتی مسائل کے باعث وزیرِاعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

Scroll to Top