بھارت افغانستان کو ناپاک عزائم کیلئے استعمال کر رہا ہے، جس پر گہری تشویش ہے، لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل ملک نے کہاکہ افغانستان کے معاملے پر اے پی سی بلائی جائیگی ،بھارت افغانستان کو اپنے ناپاک عزائم کیلئے استعمال کررہاہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفط کو اولین ترجیح دیتا ہے اور غیر ملکیوںکو اپنے عوام پر فوقیت نہیں دے سکتا ۔
انہوں نے کہاکہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ حالیہ حملے میں ملوث ایک حملہ آور افغان شہر ی تھا ، طورخم بارڈر کو وقتی طورپر کھولا گیا ہے تاہم افغان پناہ گزینوں کی واپسی ناگزیر ہے ۔
بیرسٹر عقیل ملک نے واضح کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے اور غیر ملکیوں کو اپنے عوام پر فوقیت نہیں دے سکتا ۔
انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک اور شہریوں کو نقصان پہنچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور اس حوالے سے سخت فیصلے کرنا ہونگے ۔