تحریک انصاف والے ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے ، گورنر خیبر پختونخوا

تحریک انصاف والے ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتے تھے ، گورنر خیبر پختونخوا

افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے اور یہ معاملہ کئی بار افغان حکومت کے سامنے رکھا، فیصل کریم کنڈی

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ امریکہ کا چھوڑا ہوا اسلحہ شدت پسندوں کے پاس ہے ، نیشنل سکیورٹی اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کا موجود ہونا ضروری تھا، عمران خان کیلئے سیاسی پناہ کی کوشش میں اجلاس میں شریک نہیں ہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ماضی میں بھی طالبان کا دفتر کھولنا چاہتی تھی ،صوبے کے جنوبی اضلاع میں صورتحال خراب ہے ، سکیورٹی کو بہتر کرنا ہوگا۔

گورنر کے پی سے افغان لویہ جرگہ وفد نے ملاقات کی ،جرگہ ارکان نے طورخم بارڈر کھولنے کیلئے گورنر کی کوششوں کو سراہا ۔

Scroll to Top