وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے فضل الرحمان نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دہشتگردی کےحالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں یونس زہری مولانا عبدالواسع ودیگر اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر سرفراز بگٹی نے فضل الرحمان سے گفتگو میں کہا کہ دہشتگردوں کی لاشوں پر سیاست کرنیوالوں کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے گفتگو میں کہا کہ عوام کا تحفظ ہماری آئینی ذمہ داری ہے ، اس جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے ۔