افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں8 روز باقی

افغانوں کو پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں8 روز باقی

حکومت سندھ نے سکیورٹی آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے ، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیاجائیگا

افغان کارڈ ہولڈرز کے پاکستان چھوڑنے کی مہلت میں صرف8روز باقی ہیں ، افغان باشندوں کو 15فروری سے 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی کی پیشکش کی گئی ہے ۔سندھ میں دوسرے مرحلے میں قانونی اور غیر قانونی مقیم افغانوں کی ملک بدری کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاق کی ہدایت پر افغان باشندوں کی ملک بدری کا پلان محکمہ داخلہ اور کمشنر ز کی مشاورت سے تیار کیاگیا ہے ، سندھ بھرمیں ڈویژن اور ضلعی سطح پر کمیٹیاں فعال کردی گئی ہیں اور ہولڈنگ پوائنٹس بنا دیئے گئے ہیں ۔

حکومت سندھ نے سکیورٹی آپریشنل اور اسٹریٹجک پلان تیار کرلیا ہے ، دوسرے مرحلے میں یکم اپریل سے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو بے دخل کیاجائیگا۔

جن افغان قیدیوں کی سزائیں پوری ہوچکی ہیں انہیں بھی ہولڈنگ پوائنٹ لایاجائیگا ،ڈپٹی کمشنر کیماڑی اور ڈپٹی کمشنر جیکب آباد کی سربراہی میں ہولڈنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں ،ہولڈنگ پوائنٹ میں محکمہ بلدیات کا عملہ اور محکمہ صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف تعینات ہے ۔

Scroll to Top