پشاورمیں پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین فارغ، نوٹیفکیشن جاری

پشاورمیں پراجیکٹ کے اختتام پر محکمہ سماجی بہبود کے 182 ملازمین فارغ، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کی پراجیکٹ میں 2بار توسیع کی تھی ، محکمہ سماجی بہبود نے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سماجی بہبود نے بحالی مراکز کیلئے 182 ملازمین کی پراجیکٹ میں 2 بار توسیع بھی کی تھی ، بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے بھرتی 182 ملازمین کا دورانیہ 30جون کو ختم ہوجائیگا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے اے ڈی پی پراجیکٹ کے ملازمین کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا ،فارغ کئے گئے ملازمین کی خدمات 5سال قبل منشیات بحالی مراکز پراجیکٹ کیلئے حاصل کی گئی تھیں ۔

Scroll to Top