لوئر دیر ، عید کی تیاریاں ، مارکیٹوں میں رش لوئردیر میں عیدالفطر کی تیاریاں جاری ہیں ، شہری عید کی خریداریاں کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جوں جوں عید قریب آ رہی ہے ، لوگ بڑی تعداد میں شاپنگ مارکیٹس کا رخ کر رہے ہیں ۔
چکدرہ لوئر دیر کا مصروف اور معروف شاپنگ مارکیٹ جہاں ضلع بھر کے لوگ عید کی خریداری کے لئے آتے ہیں لیکن مارکیٹ تنگ اور یہاں گاڑیوں کی پارکنگ کا مناسب انتظام نہ ہونے کے سبب آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ۔
یہاں خریداری کے لئے آنے والے گلہ کرتے ہیں کہ سرمایہ دار شاپنگ مارکیٹس اور پلازے بناتے ہیں مگر کار پارکنگ کا انتظام نہیں کرتے ، شہریوں کا انتظامیہ سے قانون کے مطابق کاروائی کا مطالبہ ۔