چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

چینی کی قیمت اور وفاقی وزراء کی تنخواہیں شہباز اسپیڈ سے بڑھ رہی ہیں،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی رہنما ،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیر سٹر محمد علی سیف نے کہاکہ وزرا کی تنخواہوں میں188فیصد اضافہ ،شوگر مافیا ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کردی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وزرا کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے ، چینی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ ہے کہ حکمران اور چینی کے کارخانوں کے مالکان ایک ہی ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ شوگر مافیا نے ناجائز منافع سے اپنی عید میٹھی اور عوام کی عید پھیکی کردی ہے ، عرفان صدیقی سے اپیل ہے شہباز شریف سے کہیں تنخواہ لے لیں ، چینی کی قیمت کم کرادیں ۔

Scroll to Top