رکن قومی اسمبلی ، شیر افضل مروت نے کہا کہ فتنہ پھیلانیوالے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکائوٹ ڈالتے ہیں ،بانی پی ٹی آئی 26نومبر کی معافی کیوں مانگیں ؟
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اورسینئر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا عمران خان سے ملاقات میں رکائوٹ بارے اہم بیان سامنے آگیا ہے، انہوں نے کہاکہ فتنہ پھیلانیوالے کئی لوگ ہیں جو ملاقات میں رکائوٹ ڈالتے ہیں ، جب عمران خان بلائینگے تب ملاقات کیلئے جائونگا ۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان 26 نومبر کی معافی کیوں مانگیں ؟ 26نومبر کو گاڑیاں بھی ہماری چھینی گئیں اور مقدمات بھی ہم پر بنائے گئے پی ٹی آئی کی پوری قیادت مقدمات میں نامزد ہے ۔پی ٹی آئی رہنما عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہاکہ میرا کسی پارٹی یا جماعت سے کوئی رابط نہیں ، کوئی ملے تو سلام دعا ضرور کرلیتا ہوں ۔