چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات کی خبر سن کر انہیں شدید صدمہ پہنچا۔
چیئرمین سینیٹ نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
انہوں نے کہا اس دکھ کی گھڑی میں ہم جنرل عاصم منیر کے ساتھ ہیں اور ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں وزیراعظم کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس، بلندی درجات کی دعا
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت دے اور مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔