جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہمدردی کا پیغام دیا۔
مولانا فضل الرحمان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آرمی چیف کی والدہ کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے، اور اس غم کی گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر دے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ غم کی گھڑی ہے اور ہم آرمی چیف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اہل خانہ کو اس دکھ کو برداشت کرنے کی طاقت دے۔
یہ بھی پڑھیں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے بھی آرمی چیف اور ان کے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس دکھ کی گھڑی میں آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کو صبر اور حوصلہ دے۔