جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈی سی جنوبی وزیرستان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے عزیز آباد ، سرویکئی ، جنڈولہ ، اسمان منزہ ، مکین، لدھا، مولے خان سرائے ، بی بی بی رغزئی ، بروند ، سراروغہ میں کرفیو نافذ کردیاگیا ہے ۔
کرفیو امن وامان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نافذ کیا گیا ہے ، ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ متبادل راستے اختیار کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔