پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو مقتول صحافی ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے پشاور یونیورسٹی کےشعبہ صحافت کو ارشد شریف کے نام سے منسوب کرنے کا کہا ہے ۔

مینا خان آفریدی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے اعلان پر جلد کام شروع کیاجائیگا۔

ایکس پر جاری اپنے پیغام میں مینا خان آفریدی نے کہا کہ بحیثیت وزیر برائے اعلیٰ تعلیم وہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے اعلان پر عمل درآمد کے لیے آج سے ہی کام شروع کریں گے اور پشاور یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کو ارشد شریف شہید کے نام پر رکھا جائے گا۔

Scroll to Top