امریکی وزارت خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلا ئوڈ نے کہا کہ پاکستانیوں پر امریکہ میں داخلے پر پابندی سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ۔
تفصیلات کے مطابق مارگریٹ میکلا ئوڈ کا کہنا تھا کہ ویزا پابندیوں سے متعلق ابھی معلومات کا تبادلہ کیاجارہاہے ، صدر ٹرمپ نے سٹیٹ یونین سے خطاب میں پاکستان کے تعاون کو سراہا تھا امریکہ میں آباد پاکستانی ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ٹرمپ نے 20جنوری کو صدارتی حکم نامہ جاری کیا ، صدارتی حکم نامہ کے تحت ویزا پروگرام پر از سر نو نظر ثانی کی جائے گی ۔فیصلے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشتگردوں سے محفوظ رکھنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ امریکہ میں داخلے کی درخواست دینی ہو تو تمام باتیں درست بتائیں ، غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخلے کی صورت میں سزا ملے گی ۔