خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کی تنخواہوں سے نسبتاً کم ہیں
ذرائع کے مطابق آئی جی بلوچستان کی ماہانہ تنخواہ خیبرپختونخوا کے آئی جی سے 3 لاکھ 69 ہزار 498 روپے زیادہ ہے ۔
بلوچستان کے ایس پی کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے ایس پی سے 2 لاکھ 21 ہزار 196 روپے زیادہ ہے ۔
آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس فورس کی تنخواہیں بڑھنے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط ارسال کیا ہے ۔