وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، اب کل ہوگا

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی، اب کل ہوگا

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج ہونیوالا اجلاس ملتوی کردیاگیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہونا تھا جسے ملتوی کردیا گیا ہے جو کل ہوگا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیاگیا تھا ، کابینہ کے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجاناتھا ۔

ایجنڈے کے مطابق پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ ارکان کی تقرری کی منظور ی دی جانا تھا ۔

اجلاس میں بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط ، وزارت خارجہ اور ہنگری کے درمیان معاہدے پر دستخط اور بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کیساتھ ای موبلٹی پر تعاون کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دی جانا تھا ۔

Scroll to Top