خرلاچی بارڈر اور ٹل پاراچنارشاہراہ گزشتہ 177 روز سے آمد و رفت کیلئے بند

خرلاچی بارڈر اور ٹل پاراچنارشاہراہ گزشتہ 177 روز سے آمد و رفت کیلئے بند

پاک افغان خرلاچی بارڈر اور ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ گزشتہ 177 روز سے ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند

تفصیلات کے مطابق بارڈر اور مین سڑک کی بندش کی وجہ سے معاملات زندگی شدید متاثر ،پیٹرول اور ڈیزل کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں سکولز اور کالجز بند پڑے ہیں ۔

فیول کی عدم دستیابی کے باعث سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں حاضری نہ ہونے کے برابر ہیں ، ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے اشیائے ضروریات زندگی کے نرخ نامے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

پاراچنار شہر میں بڑا گوشت دو ہزار روپے ، ٹماٹر 300 روپے ، بنڈی 600 روپے ، پیاز 300 روپے فروخت ہونے لگے چینی بوری ساڑھے دس ہزار روپے ، 13 کلو گھی 8800 روپے ، 40 کلو آٹا چھ ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

شہر میں بلیک میں پیٹرول اور ڈیزل 700 روپے سے لیکر ہزار روپے میں فروخت ہو رہے ، چیک اینڈ بیلنس اور مافیا کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے

Scroll to Top