وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکرٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو خط لکھ کر صوبے میں افغان طلبہ کا ریکارڈ طلب کیا ہے ۔
وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں غیر قانونی طورپرمقیم تمام غیر ملکیوں کو 31مارچ تک ملک سے جانے کا حکم دیا تھا اور ملک نہ چھوڑنے پر یکم اپریل سے ملک بدر کرنے کی وارننگ دی تھی ۔
خط میں کہاگیا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل غیر ملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کررہاہے ، خیبر پختونخوا میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ڈیٹا 27مارچ تک ارسال کیاجائے ۔
واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت کررکھی ہے ۔