مردان میں عیدالفطر کے موقع پر دفعہ 144 نافذکر دیا گیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر مردان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی ، کھلونا نما اسلحہ کی خرید و فروخت ممنوع ہوگی ۔
مزید براں نہروں، کلپانی وغیرہ میں نہانے پر پابندی ، کالے شیشے لگانے اور فروخت کرنے پر پابندی اور ون ویلنگ پر مکمل پابندی لگا دی گئی ہے۔
مذکورہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور 10 دن تک برقرار رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔
دفعہ 144 کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی پولیس سربراہ اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔