پشاور۔ پہاڑی پورہ پولیس نے راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ملزم نعمان ولد امداد کو پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا
۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ کی نوک پر چھینا گیا قیمتی موبائل، چوری شدہ موٹر سائیکل، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
ملزم تھانہ پہاڑی پورہ میں تین مقدمات اور تھانہ عطار، ضلع ہری پور میں ایک مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس ملزم کے مزید مجرمانہ ریکارڈ کی چھان بین کر رہی ہے۔





