میٹرک امتحانات میں امتحانی مراکز کے باہر حساس اداروں کے اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

پشاور میں میٹرک امتحانات کی شفافیت یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

امتحانی ہالوں کے باہر انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ مرد اسسٹنٹ کمشنرز لڑکوں اور خواتین اسسٹنٹ کمشنرز لڑکیوں کے امتحانی مراکز کے دورے کریں گی۔

نقل میں ملوث افراد اور معاون عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جبکہ امتحانی ہالوں میں بارُودی اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نقل مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے تمام ادارے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں اور طلبہ کو پرسکون ماحول فراہم کیا جائے گا۔

Scroll to Top