پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست میں سے رہنماءپی ٹی آئی بابر اعوان کانام کٹوا دیا۔
سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والے 6 رہنماوں کے نام لکھوا دیئے، عدالت کا حکم ہے وہی شخص ملاقات کرے گا جس کا نام میں لکھواوں گااس کے علاوہ اور کوئی دوسرا شخص ملاقات کیلئے نام نہیں دے سکتا۔
سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی جانب سے جیل حکام کوعمران خان سے ملاقات کرنے والے جن رہنماﺅں کے نام لکھوائے ہیں ان میں اعظم سواتی،حامدخان،سلمان اکرم راجہ،نیاز اللہ نیازی،عزیز بھنڈاری اورظہیر عباس شامل ہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے ملاقات کی فہرست میں شامل پی ٹی آئی رہنماء بابر اعوان کا نام کٹوا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہفتے میں 2 دن فیملی اور وکلاءکی ملاقات بحال کر دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد
عدالت نے ملاقات کے بعد سلمان اکرم راجا سمیت دیگر رہنماﺅں کو میڈیا سے بات چیت کرنے سے روک دیاتھا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے منگل کو وکلاءاور جمعرات کو فیملی سے ملاقات کرانے کا حکم دیدیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا ٹاک نہیں ہو گی جو بھی عمران خان سے ملے گا وہ میڈیا ٹاک نہیں کرے گا۔





