وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعظم اجلاس کی صدارت کرینگے ، وفاقی کابینہ ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی ۔
بین الاقوامی تنازعات کے حل کیلئے کنونشن پر دستخط کی کابینہ منظوری دیگی ،پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ ممبران کی تقرری کی منظوری دی جائیگی ۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس گذشتہ دن ہونا تھا جو ملتوی کردیا گیا ، اب آج گیارہ بجے وزیراعظم ہائوس میں ہوگا۔