صوبائی محکمہ خزانہ نے ترقیاتی پروگرام کے 7ویں مرحلے کے تحت 11.62 ارب کے فنڈز کی منطوری دیدی ، فنڈز مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کیلئے 71ملین ، ریلیف وآبادکاری کیلئے 60ملین اور سڑکوں کی مرمت کیلئے 1821.5 ملین روپے کی منظوری دی گئی ۔
سوشل ویلفیئر کیلئے 180ملین ، کھیل وسیاحت 630 ملین ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 2 سو ملین ، سیاحت 4 سو ملین اور واٹر سیکٹر کیلئے 100 ملین روپے جاری کیے جائیں گے ۔
صحت کے شعبے کیلئے 700ملین ہائوسنگ 86.76 ملین اور لیبر کیلئے 10ملین روپے جاری ہوں گے ۔