عید الفطرپر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عید الفطرپر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید کمی ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ہوسکتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت میں ایک ڈالر چالیس سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 7ڈالر 24سینٹ سے کم ہوکر 5ڈالر 84 سینٹ فی بیرل ہو گئی ہے ۔

عالمی مارکیٹ میں ڈیزل60 سینٹ سستا ہوا ہے ،موجودہ عالمی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 3 روپے 18 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 3روپے فی لٹر تک کم ہوسکتی ہے ، حتمی فیصلہ اور اعلان حکومت کرے گی ۔

Scroll to Top