انتظار ختم !پاکستانی وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات آج ہوگی

انتظار ختم !پاکستانی وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان پہلی باضابطہ ملاقات آج ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی طارق فاطمی آج امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کرینگے ، جو ٹرمپ دور حکومت میں کسی پاکستانی عہدیدار کا پہلا دورہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق طارق فاطمی اس ملاقات میں سیکریٹری برائے سیاسی امور لیزا کیناس سے ملاقات کرینگے ، لیزا کیناس امریکی فارن سروس کی اعلیٰ ترین عہدیدار ہیں اور ان کی طارق فاطمی سے ہونیوالی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیاجائیگا۔

طارق فاطمی کا امریکی کانگریس رہنمائوں سے ملاقاتیں دوطرفہ تعاون اور معاشی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ، یہ ملاقات دونوں ممالک کے تعلقات بارے اہم پیشرفت کی علامت سمجھی جارہی ہے اور اس سے مستقبل میں پاک ، امریکہ تعلقات کے نئے امکانات سامنے آنے کی توقع ہے ۔

Scroll to Top