خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

صوبائی حکومت نے جاری اعلامیہ میں عیدالفطر کیلئے 31 مارچ سے 2 اپریل (پیر سے بدھ)تک چھٹیوں کا اعلان کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا ، اعلامیہ میں عید کیلئے 31 مارچ سے 2اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ، اس سے قبل وفاقی حکومت بھی عید کے حوالے سے 31مارچ سے 2اپریل (پیر سے بدھ) تک تعطیل کا اعلان کرچکی ہے ۔

سرکاری ملازمین ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے باعث کل 5چھٹیاں مناسکیں گے ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر کا چاند 30مارچ کو نظر آنے کا امکانات ظاہر کیے گئے ہیں ۔

Scroll to Top