افغان مہاجرین کا حکومت سے 31 مارچ کی مہلت میں توسیع کا مطالبہ

افغان مہاجرین کا حکومت سے 31 مارچ کی مہلت میں توسیع کا مطالبہ

حکومت کی جانب سے دیا گیا وقت انتہائی کم ہے، افغانستان میں حالات ابھی ٹھیک نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان حکومت نے افغان مہاجرین کو 31 مارچ کی تاریخ دے رکھی ہے کہ غیر قانونی طورپر مقیم افغانی اپنے ملک واپس چلے جائیں لیکن افغان مہاجرین نے 31مارچ بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

افغان شہری نے پختون ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے اس ملک میں چالیس ،50 سال گزرے ہیں کیسے اتنے کم دنوں میں دوسرے ملک منتقل ہوجائینگے ؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے ادھر رشتے اور کاروبار ہیں لہذا یہ مناسب نہیں ہے کہ یہ لوگ مہینے کے اندر ملک سے نکل جائیں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان کے حالات بھی خراب ہے ہماری حکومت سے یہی مطالبہ ہے کہ افغانی یہاں پر رہیں گے، حکومت افغانیوں کو کچھ نہ کہیں جب تک افغانستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوجاتے ۔

Scroll to Top