حکومت پاکستان نے تمام افغان مہاجرین کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 31مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے علاوہ غیر قانونی طورپر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31مارچ تک پاکستان سے نکل جائیں ورنہ ملک بدر کردیاجائیگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو خط لکھ اہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیاجائے ۔
وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کیاجارہاہے ، لہذا صوبے میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ریکارڈ 27مارچ تک فراہم کیاجائے ۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے تمام افغان مہاجرین کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 31مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ۔