پشاور: محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے عیدالفطر اور موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ اعلامیے کے مطابق صوبے بھر کی تمام جامعات اور کالجز 9 دن کے لیے بند رہیں گے۔
تعطیلات کا آغاز 29 مارچ سے ہوگا اور یہ 7 اپریل تک جاری رہیں گی۔ اس دوران طلبہ کو عید کی خوشیوں کے ساتھ ساتھ موسم بہار کا بھی بھرپور لطف اٹھانے کا موقع ملے گا۔
محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے دوران تعلیمی ادارے ہر قسم کی تدریسی اور غیر تدریسی سرگرمیوں کے لیے بند رہیں گے۔ طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کا شیڈول تعطیلات کے بعد سے ترتیب دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد بھی تعلیمی ادارے بند، طلباء پریشان





