ضلع سوات میں 15 روز کے لئے دفعہ 144 نافذ

سوات: ضلع سوات میں چاند رات اور عید الفطر کے دوران امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

اس پابندی کے تحت ہوائی فائرنگ، آتشبازی، ڈبل سواری، کھلونہ نما اسلحہ کی نمائش، پٹاخوں اور آتشی مواد کی فروخت پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات، شہزاد محبوب کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نہ صرف ضلع میں امن کو خراب کرتی ہیں بلکہ انسانی جانوں کے لیے بھی خطرات کا سبب بن سکتی ہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پابندی کا اطلاق 15 دنوں کے لیے ہوگا اور اس دوران عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے جشن اور خوشی کے لمحات میں قانون کی پاسداری کریں تاکہ امن و امان کی صورتحال بہتر رکھی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: سوات میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس کانسٹیبل جاں بحق

Scroll to Top