ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کامیابی کارروائی، ٹی ایم اے مانسہرہ کے اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے گئے۔
اینٹی کرپشن مانسہرہ کو لاری اڈہ مانسہرہ میں بلڈنگ کا نقشہ پاس کرنے کے لیے ملک کامران اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے مانسہرہ نے رشوت کی ڈیمانڈ کی شکایت کی، جس پر اینٹی کرپشن مانسہرہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ملک کامران اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
یاد رہے کہ محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے یہ کارروائی جوڈیشل مجسٹریٹ مانسہرہ کی زیرنگرانی کی گئی۔