دیر میں افطاری کے دوران مبینہ طور پر زہریلی خوراک کھانے سے پندرہ افراد کی حالت غیر ہوگئی جنھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے میدان کوٹکے میں جامعہ محمدیہ مدرسے میں افطاری کے دوران زہریلی خوراک کھانے سے 15 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیموں نے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کر کے لعل قلعہ اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ ڈاکٹروں کی ہدایت پر پانچ افراد کو تیمرگرہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
متاثرین میں شمس، سیراج الدین، مسعود، گل شریف خان، صنم گل، ہلال، ولی خان، ثناء، عباس، سدیس اور عبدالرحمان شامل ہیں۔