احمد نورانی کی ویب سائٹ کے سابق ایڈیٹر عثمان منظور نے آرمی چیف سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

احمد نورانی کی ویب سائٹ فیکٹ فوکس کے سابق ایڈیٹر عثمان منظور نے آرمی چیف سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

معروف صحافی اور فیکٹ فوکس کے سابق ایڈیٹر عثمان منظور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک اہم بیان جاری کیا ہے

جس میں انہوں نے صحافی احمد نورانی کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے متعلق خبر کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبر کو بوگس قرار دیدیا۔

عثمان منظور نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ خبر سراسر جھوٹے الزامات پر مبنی ہے اور حقائق کی غلط ترجمانی کرتی ہے۔

انہوں نے اس خبر کو ایک سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد ایک مخصوص بیانیہ پھیلانا اور فوجی سربراہ جنرل عاصم منیر اور ان کے خاندان کے خلاف بے بنیاد مہم چلانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں احمد نورانی کی ویب سائٹ کے سابق ایڈیٹر عثمان منظور نے آرمی چیف سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دیدیا

انہوں نے فیکٹ فوکس کی جانب سے آرمی چیف اور ان کے خاندان کے خلاف حالیہ بدنامی کی مہم کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی مقاصد کے تحت چلایا جانے والا ناپاک منصوبہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ احمد نورانی نے اپنی خبر میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے خاندان کی ذاتی معلومات اورتصاویر بھی شائع کی تھیں اور ان کی دونوں بیٹیوں کے بارے میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں سفارتی پاسپورٹ فراہم کیے گئے ہیں۔

Scroll to Top