ایمل ولی کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے حالات کے پیش نظر عید الفطر سادگی سے منانے کا اعلان کردیا۔

 اے این پی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں عید سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں موجود چیلنجز کے دوران عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ پارٹی کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سرگرمیوں سے اجتناب کریں تاکہ عوامی اجتماعات سے بچا جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سادگی کو ترجیح دیں اور اپنی قومی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس عید کو سادگی کے ساتھ منائیں۔

انہوں نے پارٹی کارکنان سے اپیل کی کہ وہ اس عید پر خاص طور پر نادار اور مستحق افراد کا خیال رکھیں اور ان کی مدد کے لیے اقدامات کریں۔

ایمل ولی خان نے مزید کہا,اے این پی انسانی ہمدردی اور مساوات کے اصولوں پر کاربند ہے، اور اسی جذبے کے تحت پارٹی کارکنان اس عید پر بھی خدمت اور یکجہتی کے مظاہرے کو یقینی بنائیں گے،

یہ بھی پڑھیں پشاور ہائیکورٹ ،ایمل ولی خان کی دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری کیخلاف درخواست خارج

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور ضرورت مندوں کو یاد رکھیں اور اپنے اس عید کو خدمت، ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام بنائیں۔

ایمل ولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عید کی خوشیاں منانی چاہئیں تاکہ کسی بھی قسم کی مشکلات سے بچا جا سکے اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Scroll to Top