پشاور: کور کمانڈر عمر بخاری سے پاکستانی بزنس کمیونٹی کی اہم ملاقات

پشاور میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری سے پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی، جس میں مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں امن و امان کی صورتحال نوا پاس بارڈر کی بحالی، صنعتی زون کے قیام، تعلیمی سہولیات میں بہتری، تربیتی پروگرامز، طبی سہولتوں کی فراہمی، سیاحت کے فروغ اور زرعی ترقی پر تفصیل سے بات کی گئی۔

وفد کے ارکان نے کور کمانڈر کو ان علاقوں میں درپیش مسائل سے آگاہ کیا، جس پر لیفٹیننٹ جنرل عمر بخاری نے انہی مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں آرمی ایکٹ کے مطابق گٹھ جوڑ ثابت ہونے پر ملٹری ٹرائل ہو سکتا ہے، سپریم کورٹ

اس موقع پر وفد میں شامل قبائلی مشران نے کور کمانڈر پشاور کو قبائلی روایتی لونگی پہنائی، جبکہ کور کمانڈر نے بھی وفد کے اراکین کو تحائف پیش کیے۔

Scroll to Top