ہری پور کھلابٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے میں آگ بھڑک اٹھی، ایک لڑکا جاں بحق، متعدد مویشی ہلاک

ملاکنڈ:مہاجر کیمپ خٹکو شاہ میں موٹر کار نہر میں گری، ایک خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ملاکنڈ کے علاقے خٹکو شاہ میں مہاجر کیمپ کے قریب ایک موٹر کار نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک شخص سمیت دو خواتین اور دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو نہر سے نکال کر ٹی ایچ کیو اسپتال درگئی منتقل کیا۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق حادثے میں شدید زخمی ہونے والے افراد میں 2 خواتین، 2 بچے اور ایک شخص شامل تھے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے جان لیوا زخموں کی وجہ سے پانچ افراد کی موت کی تصدیق کی۔

جان بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات ر، مسمات م، مسمات ا، ساحل اور سالہ بچی سکنہ خمبو سخاکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں لوئر دیر میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، تین نوجوان جاں بحق

ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی تحصیل درگئ کی میڈیکل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ تاہم اسپتال میں علاج کے دوران تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اس واقعے کے بعد مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ حادثے کی اصل وجہ کا پتہ چلایا جا سکے۔ ریسکیو 1122 نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top