امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلئے روانہ

امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلئے روانہ

وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان امور وسیفران امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جو بلوچستان کی ترقی روکنا چاہتے تھے انہیں مایوسی ہوئی ،وزیراعظم اور آرمی چیف ملکی سلامتی کیلئے پرعزم ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلئے روانہ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے ریلوے ٹریک پر حملہ کے بعد سروس معطل تھی، حنیف عباسی صاحب نے چارج سنبھال کر جعفر ایکسپریس کی سروس کو پشاور سے بحال کر دیا گیا، 300 مسافر ریزرویشن کے زریعے مسافر ٹرین میں سفر کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس عزم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے کہ پاکستان میں زندگی مفلوج ہو جائےصحافیوں نے بھی خیبرپختونخوا میں دہشتگردی میں جان کے نظرانے دیئے، عوام کا جمع غفیر اس بات کا ثبوت ہے کہ اس دہشتگردی کو ناکام بنایا

حملہ کے وقت بھی ریلوے کی سکیورٹی موجود تھی ،امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے ہم سب نے سیاست سے بڑھ کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی والوں کی کال بھی دیکھی اور مس کال بھی دیکھی پی ٹی آئی کا وطیرہ رہا کہ صرف اسلام آبادپر جا کر چڑھائی کریں،خیبرپختونخوا کی عوام جانتی ہے کہ پی ٹی آئی کس کے لئے کام کر رہی ہے کیا یہ لوگ صوبہ کی ترقی یا معاشی استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں،باہر کے ایجنڈے کو ریلیف دینے کے لئے پی ٹی آئی اپنا کام کر رہی ہے،12 سالوں سے اس صوبہ پر یہ لوگ بیٹھے ہوئے ہیں اور یہ لوگ صرف اسلام آبادفتح کرنے میں لگے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر دی گئی آخری کال ٹھس ہوئی تھی ۔

انہوں نے مزید کہاکہ افغان ریفیوجیز جو کہ یہاں غیر قانونی رہ رہے ہیں حکومت کی پالیسی کے تحت جائیں گےجعفر ایکسپریس کی روانگی ایک اچھا کام تھا لیکن صوبائی قیادت اچھے کام میں شریک نہیں ہوتی رمضان پیکج کے نام سے پی ٹی آئی نے اپنے ہی لوگوں میں بندربانٹ کئےشہباز شریف نے پورے پاکستان میں غریب لوگوں کی مدد کی۔

Scroll to Top