پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف رہنما شاندانہ گلزار کو 15اپریل تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شاندانہ گلزار کی درخواست منظور کرتے ہوئے 15اپریل تک حفاظتی ضمانت دیدی اور متعلقہ حکام سے مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔
ذرائع کے مطابق ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس اورنگزیب نے ممبر قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کی مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی ۔