عدالت نے مقدمے میں نامزد رکن اسمبلی ارباب وسیم سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق مقدمے کے سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ی ، پراسیکیوشن کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے ایم پی اے ارباب وسیم اور دیگر ملزمان سماعت کے دوران پیش نہیں ہوئے ۔
پراسیکیوشن ذرائع کے مطابق ایم پی اے سمیت دیگر ملزمان ریڈیو پاکستان پرحملہ کیس میں نامزد ہیں ، 9مئی کو ملزمان نے دیگر ساتھیوں کیساتھ ملکر احتجاج کے دوران ریڈیو پاکستان عمارت کو نذر آتش کیا ، جس پر تھانہ شرق میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیاگیاتھا۔
انہوں نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف تحقیقات مکمل کرکے ٹائل شروع کیاگیا اور اب ملزمان پیش نہیں ہورہے ہیں ۔بعدازاں عدالت نے مقدمے کی سماعت 12اپریل تک ملتوی کردی ۔